اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے افغانستان میں امن کا قیام بہت ضروری ہے اور افغانستان میں امن لانا پاکستان حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام فریقین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جب کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور امید ہے کہ امن مذاکرات کا معاملہ جلد دوبارہ شروع ہوجائے گا۔
اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں حمایت اور سہولت کار کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کو سراہا۔
واضح رہے طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات کی منسوخی کے بعد عمران خان اور زلمے خلیل زاد کی یہ پہلی ملاقات تھی۔
.....
/169